مذاکرات کی کامیابی کے لئے ایران کے جائزحقوق تسلیم کیا جانا ضروری

Rate this item
(0 votes)

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ ایران کے جائز ایٹمی حقوق تسلیم کئے جائيں۔

رامین مہمان پرست نے آج تہران میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ ایران کے جائز ایٹمی حقوق تسلیم کئے جائيں اور اعتماد سازی کے اقدامات کئے جائيں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قزاقستان کے شہر الماتی میں ہونے والے ایران اور گروپ پانج جمع ایک کے حالیہ مذاکرات میں یورینیم کی افزودگي کے حق کو تسلیم کئے جانے اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کی دشمنی کے خاتمے کے دو بنیادی محوروں پر تاکید کی گئی۔رامین مہمان پرست نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے اگلے دور کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ایران اس سلسلے میں کیتھرین ایشٹون کے جواب کا منتظر ہے اور موجودہ حالات میں اب گروپ پانچ جمع ایک کو ثابت کرنا ہے کہ وہ مذاکرات جاری رکھنے کے لئے کس حد تک نیک نیت اور پرعزم ہے اور ملت ایران کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے کیا اقدامات کرسکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران منطقی اور سنجیدہ مذاکرات پر یقین رکھتا ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنی آمادگی کا اعلان کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ کیتھیرین ایشٹون یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کی سربراہ ہیں اور ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں وہ اس گروپ کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کر رہی تھیں

Read 1392 times