اسرائیل کی دھمکیاں ، فلسطینیوں کے خلاف نفسیاتی جنگ

Rate this item
(0 votes)

اسرائیل کی دھمکیاں ، فلسطینیوں کے خلاف نفسیاتی جنگفلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ، غزہ کے خلاف وسیع حملوں پر مبنی صہیونی حکومت کی دھمکیوں کو فلسطینی عوام کے خلاف نفسیاتی جنگ قرار دیا –

فلسطین الآن کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان فوزی برھومی نے آج کہا کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی وسیع کاروائیوں پر مبنی اسرائیلی فوج کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف " بنی گینٹس " کی دھمکیاں ، فلسطین کے عوام کو ڈرانے دھمکانے کے لئے ایک نفسیاتی جنگ اور 2012 میں غزہ میں اسرائیل کی آٹھہ روزہ جنگ میں اپنے ان کمانڈروں اور فوجیوں کے حوصلے بلند کرنے کے لئے ہیں کہ جنہیں سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

برھوم نے مزید کہا کہ اگر صہیونی حکومت ، فلسطینی مزاحمت اور عوام کے خلاف کسی حماقت کی مرتکب ہوئی تو فلسطینی مجاہدین خاص طور پر تحریک حماس کی فوجی یونٹ ، " القسام بریگیڈ " اس غاصب حکومت کے مقابلے میں اپنے عوام اقدار اور مقدسات کا دفاع کریگی۔ واضح رہے کہ بنی گینٹس نے آج ایک بار پھر غزہ کے خلاف وسیع کاروائی کرنے کی دھمکی دی ہے –

Read 1775 times