تہران میں " علماء اور اسلامی بیداری " کے زیر عنوان منعقد ہونے والے بین الاقوامی اجلاس کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ علی کریمیان نے کہا ہے کہ اس اجلاس سے علاقائی اور عالمی مسائل کے سلسلے میں عالم اسلام سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے درمیان اتحاد اور باہمی تعاون کی تقویت کا راستہ ہموار ہوگا۔
علی کریمیان نے تہران میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس اجلاس میں اسلامی ممالک خصوصا جن ممالک میں اسلامی بیداری کی لہر آئي ہے ان ممالک کے مسلمانوں کے لۓ مدد پہنچائے جانے کا طریقۂ کار تلاش کیا جائے گا۔
علی کریمیان نے مزید کہاکہ فرقہ واریت ، مسئلہ فلسطین ، اسلامی استقامت خصوصا بحران شام جیسے مسائل کو اس اجلاس کی ترجیحات میں قرار دیا۔ علی کریمیان نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں عالم اسلام کی سات سو ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔