مقدس مقامات کی توہین کے خلاف اقدامات کی ضرورت

Rate this item
(0 votes)

مقدس مقامات کی توہین کے خلاف اقدامات کی ضرورت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے بین الاقوامی اداروں اور عالم اسلام کے علماء سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحابی رسول حجر بن عدی اور عالم اسلام کے دیگر مقدس مقامات کی توہین کے خلاف اقدامات کریں۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ شام میں دہشت گرد گروہ جن جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں، وہ علاقے میں مسلمانوں سے صیہونی اور سامراجی طاقتوں کے گہرے کینے اور فتنے کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ صیہونی اور سامراجی طاقتیں ہی شام میں دہشت گردی کی مالی اور فوجی مدد کر رہی ہیں۔ رامین مہمان پرست نے اسی طرح علاقے کے حکام کو خبردار کیا کہ وہ شام میں قیام امن کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں اور مغرب والوں کو شام کے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہ دیں کیونکہ شام کے بحران کی واحد راہ حل پرامن مذاکرات ہیں۔

Read 1500 times