افغانستان، ایران کی بندرگاہ چابہار سے جلد کام شروع کیا جائے

Rate this item
(0 votes)

افغانستان، ایران کی بندرگاہ چابہار سے جلد کام شروع کیا جائےافغانستان کی وزارت خزانہ اور تجارت نے کہا ہےکہ ایران کی بندرگاہ چابہار سے جلد از جلد کام شروع کیا جائے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت خزانہ کے ترجمان غور زنگ نے کہا کہ ایران کی بندرگاہ چابہار میں افغانستان کے لئے مخصوص حصے کی تعمیر گذشتہ برس ہندوستان کی مالی معاونت سے شروع ہوچکی ہے۔ دراین اثنا افغانستان کی وزارت تجارت کے ترجمان وحیداللہ غازی خیل نے کہاکہ افغاں وزیر تجارت نے گذشتہ برس چابہار بندرگاہ کا معائنہ کیا تھا اور یہ بندرگاہ افغانستان کی اقتصادی ترقی میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ ادھر اس ہفتے افغاں کابینہ نے وزارت خزانہ اور تجارت کو یہ ذمہ داری سونپی ہےکہ ایران کی چابھار بندرگاہ سے جلد از جلد استفادہ کرنے کے مقدمات فراہم کریں۔ افغاں حکومت چابہار بندرگاہ کو کراچی بندرگاہ پر ترجیح دیتی ہے۔چابہار میں افغاں تاجروں کے لئے پچاس ایکٹر زمین مخصوص کی گئي ہے۔

Read 1689 times