افغانستان میں پر تشدد مظاہرے

Rate this item
(0 votes)

افغانستان میں پر تشدد مظاہرے

افغانستان کے صوبے غور میں ہزاروں طالبعلموں نے امریکی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کی افغانی حکومت امیرکہ کے ساتھ کی گئی سیکیورٹی ڈیل کو کالعدم قرار دے۔

مظاہرین نے امریکی پرچم اور امریکی صدر باراک اوباما کی تصاویر نذر آتش کیں۔

عینی شاہدین کے مطابق پر امن مظاہرے اس وقت پر تشدد مظاہروں میں بدل گئے جب مظاہرین نے اسپین کی فوجوں کی چھاونی کی جانب مارچ کرنا شروع کر دیا اور وہاں پر موجود کئی فوجی خیموں کو آگ لگا دی۔ ان پر تشدد واقعات میں ۳ مظاہرین پولیس کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہو گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ افغان حکومت کی سیکیورٹی ڈیل اس بات کا سبب بنے گی کہ غیر ملکی فوجی دستے اس ملک میں اپنے قیام کو مزید طول دیتے رہیں۔

Read 1371 times