امریکہ اور صہیونی حکومت کی مشترکہ فوجی مشقیں

Rate this item
(0 votes)

امریکہ اور صہیونی حکومت کی مشترکہ فوجی مشقیںبحیرۂ روم میں صہیونی حکومت اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوا ہے ۔ یہ فوجی مشقیں جو اتوارسے شروع ہوئی ہیں یورپ ميں تعینات ، اسرائیل اور امریکہ کی فوجی شراکت سے دو ہفتے تک جاری رہیں گی ۔ صہیونی حکومت نے گذشتہ سال موسم خزاں میں بھی امریکہ کی 10 ہزار بحری فوج کے ساتھ ایک فوجی مشق انجام دی تھی جو ایک مہینے تک جاری رہی ۔ اس فوجی مشق کا انعقاد ایسی حالت میں انجام پا رہا ہے کہ آئندہ ہفتے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان نام نہاد مذاکرات ، امریکی حکام کی ثالثی ميں ہونا طے پایا ہے ۔ امریکہ اور اسرائیل کے بحیرۂ روم میں فوجی اقدامات اس امر کے غماز ہیں کہ یہ تسلط پسند طاقتیں ، فوجی اقدامات اور دھمکیوں کے ذریعے عالمی برادری کو اپنے توسیع پسندانہ اہداف کو تسلیم کرانے اور سیاسی باج وصول کرنے کے مقصد سے جنگ کی فضا تیار کر رہی ہیں ۔ اسرائیل کی جنگ افروزی کی پالیسیوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے امریکی اقدامات ایسی صورت میں انجام پارہے ہیں کہ امریکی حکام ، مشرق وسطی امن مذاکرات میں غیر جانبدارانہ ثالثی کے مدعی ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ وہ مشرق وسطی کے علاقے میں امن کی کوششیں انجام دے رہے ہیں ۔ بہر صورت صہیونی حکومت کے لئے امریکہ کی روز افزوں حمایتیں، اس غاصب حکومت کے توسیع پسندانہ اور جارحانہ عزائم کے جاری رہنے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں اور اسی بناء پر رائے عامہ امریکی حکام کو، اسرائیل کے جارحانہ اقدامات میں شریک جرم قرار دے رہی ہیں ۔ امریکہ ، اسرائیل کو ایسی حالت میں وسیع پیمانے پر فوجی امداد دے رہا ہے کہ امریکہ کو اپنی مداخلت پسندانہ اور غاصبانہ پالیسیاں جاری رکھنے کے سبب دنیا کے دورترین علاقوں میں شدید اقتصادی بحران اور بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔ ایسے حالات ميں امریکی عوام نےہمیشہ صہیونی حکومت کے لئے خطیر رقم صرف کرنے پر امریکی حکومت پر اعتراض کیا ہے ۔ امریکہ اسرائیل کو مختلف النوع ہتھیاروں کی مدد کرنے کے علاوہ ، سالانہ تین ارب ڈالر کی بلا عوض امدد بھی کرتا ہے کہ جو زیادہ تر فوجی مدد کی صورت میں ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی امریکہ سالانہ ، اسرائيل کو اربوں ڈالر دیتا ہے جسے وہ زیادہ تر مغربی حکومتوں سے ہتھیار خریدنے پر صرف کرتا ہے ۔ بہر صورت امریکی حکومت ، صہیونی حکومت کے ساتھ مشترکہ فوجی کاروائیاں کرکے اس شکست خوردہ حکومت کے حوصلے بلند کر رہی ہے ۔ لبنان اور فلسطین کے عوام کے خلاف حالیہ برسوں ميں صہیونی حکومت کو حاصل ہونے والی پے در پے ناکامیوں نے اس غاصب حکومت کے فوجیوں کے حوصلے بری طرح پست اور کمزور کردیئے ہیں اور اب اسرائیلی فوجی اپنی نوکریوں سے فرار کر رہے ہیں ۔ یہ ایسی حالت ميں ہےکہ صہیونی حکومت کو شدید سیاسی اور اقتصادی بحران کاسامنا ہے ۔ صہیونی حکومت کو اندرون و بیرون ملک متعدد مشکلات کا سامنا ہے اور یہ حکومت اپنے اصلی حامی کی حمایت کے زیر سایہ متعدد فوجی مشقیں انجام دے کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے ذریعے علاقے کے ملکوں کو اپنی توسیع پسندانہ پالیسیاں منوانے کے درپے ہے ۔ لیکن امریکہ اور صہیونی حکومت کےمابین انجام پانے والی متعدد فوجی مشقوں کے تجربے سے ظاہر ہوتا ہےکہ اس طرح کے اقدامات بھی صہیونی حکومت کی کمزوریوں کی پردہ پوشی نہیں کر سکتے ہیں ۔اور ان کاروائیوں سے ان حکومتوں کی جنگ افروزی کی ماہیت ، رائے عامہ کے سامنے ماضی سے آشکارہ ہو گئی ہے

Read 1308 times