ڈاکٹر محمدطاہر القادری: سیدہ زینب (س) کے مزار اقدس پر حملہ انسانی تاریخ کا بد ترین المیہ

Rate this item
(0 votes)

ڈاکٹر محمدطاہر القادری: سیدہ زینب (س) کے مزار اقدس پر حملہ انسانی تاریخ کا بد ترین المیہ

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شام میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی نواسی سیدہ زینب (س) کے مزار اقدس پر حملہ کی ناپاک جسارت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں نے مسلمانوں کے سر شرم سے جھکا دئے۔انہوں نے واقعہ کو انسانی تاریخ کا بد ترین المیہ قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملہ کرنے والوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔ دہشت گردی کی بدترین صورت یہ ہے کہ مقدس شخصیات بھی اس سے محفوظ نہ رہیں۔

ایسا قبیح عمل انسانیت کے ماتھے کا ناسور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ زینب(س) جیسی عظیم المرتبت، بابصیرت اور جرأت مند ہستی انسانیت کیلئے فخر کا استعارہ ہے۔

یزید کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والی مایہ ناز ہستی کے مزار پر حملہ کرنے والوں نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت شام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے مذموم اور قبیح فعل کے مرتکب افراد کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کر کے قانونی، مذہبی اور اخلاقی تقاضوں کو پورا کرے اور مستقبل میں ایسے انسانیت سوز اور شرمناک واقعات کی روک تھام کیلئے اقدام کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ زینب (س) جیسی عظیم المرتبت،بابصیرت اور جرات مند ہستی انسانیت کیلئے فخر کا استعارہ ہے۔

Read 1728 times