اسلامی جمہوریہ ایران کی غذائي امداد غزہ پہنچ گئی

Rate this item
(0 votes)

اسلامی جمہوریہ ایران کی غذائي امداد غزہ پہنچ گئیاسلامی جمہوریہ ایران کی غذائي امداد غزہ پٹی پہنچ گئی ہے۔

فلسطین پریس سنٹر کےمطابق تحریک جہاد اسلامی کے رہنما شیخ خضر حبیب نے کہا ہے کہ ایران کی بھیجی ہوئي غذائي امداد غزہ پٹی میں تقسیم کی گئي ہے جس کے دوران اھل غزہ نے ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

شیخ خضر حبیب نے دیگر اسلامی اور عرب ملکوں سے بھی غزہ کے لئےامداد بھیجنے کی اپیل کی ہے ۔

اس موقع پر عوام محاذ برائے آزادی فلسطین کے ایک رہنما لوی قریوطی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابل ملت فلسطین کی مدد کی ہے۔

صیہونی حکومت نے دوہزار سات سے غزہ کامحاصرہ شروع کیا تھا۔

Read 1419 times