کامیابی، ملت شام کا مقدر

Rate this item
(0 votes)

کامیابی، ملت شام کا مقدرتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔

خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے تسلیت و تعزیت پیش کی اور امام ھمام کو تمام علماء اور دانشوروں حوزات علمیہ اور یونیورسٹیوں کو علم کی روشنی سے فیضیات کرنے والا قراردیا۔خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ اگر امریکہ شام پر حملے کرتا ہے تو یہ علاقے اور دنیا کےلئے بڑی مصیبت ہوگي۔ آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بہانے شام پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس جارحیت سے علاقے اور عالمی امن کو نقصان پہنچے گا۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام کے خلاف کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ ساری اسلامی دنیا اور عالم انسانیت کی نفرت بھی مول لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی ملت شام کے مقدر میں ہے اور شام کی قوم ہر طرح کے دباؤ اور سازشوں کا مقابلہ کرکے کامیاب ہوجائے گي۔ آیت اللہ کاظم صدیقی نے مصر کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے عوام کا قتل عام کسی بھی گروہ کی جانب سے ہو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کا درد رکھنے والوں کو ایسی تدبیریں اختیار کرنی چاہیں کہ اس ملک میں خانہ جنگي کا سد باب ہوسکے کیونکہ داخلی جنگ نہ مصر کے فائدے میں ہے اور نہ ہی اسلامی دنیاکے حق میں۔ خطیب جمعہ تہران نے عراق کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عراق میں قانونی حکومت برسر کار ہے لیکن ملک میں بدامنی جاری ہے۔ انہوں نے عراق میں جاری دہشتگردی کو سازش قراردیا۔ انہوں نے نماز کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے اسے انسانوں کی ہمیشہ کی ضرورت قراردیا۔ آیت اللہ کاظم صدیقی نے ہفتہ حکومت کی مبارک باد پیش کر تے ہوئے سابق صدر شہید رجائي اور سابق وزیر شہید باہنر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Read 1376 times