آزاد خود مختار ملک پر حملے کا کوئی حق نہیں

Rate this item
(0 votes)

آزاد خود مختار ملک پر حملے کا کوئی حق نہیںجماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے امریکہ کو یہ حق نہیں کہ خود ہی ہتھیار اٹھا کر شام پر چڑھائی کر دے ان کا کہنا تھا اقوام متحدہ امریکہ کو شام پر حملے کی اجازت دے یا نہ دے، کانگریس سے اجازت ملے یا نہ ملے اور امریکی صدر جو بھی اختیارات رکھتا ہو، اسے کسی بھی آزاد خود مختار ملک پر حملے کا کوئی حق نہیں۔

، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے اس کردار کی مخالفت کرتے ہیں اور عالمی برداری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے امریکہ کو کسی بھی قسم کی جارحیت کرنے کی اجازت نہ دے۔ “

ان کا کہنا تھا امریکہ دنیا کا گاڈ فادر نہیں، اسکی غلامی میں ساری دنیا نہیں آسکتی۔ امریکہ کے اس کردار سے عالمی امن تباہ ہوسکتا ہے، اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا میں انصاف پسند اور اقدار پر یقین رکھنے والی قوتوں کو شام کے خلاف حملے کے امریکی موقف کی مخالفت کرنی چاہیے۔ اس سے پہلے مصر میں شب خون مارا گیا، افغانستان اور عراق کو تہہ تیغ کیا گیا اور اب شام میں ایسا کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے یہ بات زور دے کر کہی کہامریکہ اس وقت بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے، اس لیے تمام مظلوم ملکوں کو اب متحد ہونا ہوگا

اورہم عالمی برداری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شام پر حملے کے حوالے سے امریکہ کو کسی بھی قسم کی جارحیت کرنے کی اجازت نہ دے۔ ۔

Read 1799 times