آیت اللہ طاہری خرم آبادی کی تدفین، رہبر معظم کی تعزیت

Rate this item
(0 votes)

آیت اللہ طاہری خرم آبادی کی تدفین، رہبر معظم کی تعزیترہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید حسن طاہری خرم آبادی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ مرحوم آیت اللہ سید حسن طاہری ایران کے مغربی صوبے لرستان سے فقہاء کی کونسل یعنی مجلس خبرگان کے رکن تھے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا ہے کہ تقوا، اخلاص اور ہوشیاری و متانت اس مجاہد عالم دین کی اہم خصوصیات تھیں۔ آپ نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں حضرت امام خمینی قدس سرہ کی تحریک میں آیت اللہ سید حسن طاہری خرم آبادی کے کردار اور انقلاب کی کامیابی کے بعد انقلاب کے ساتھ ان کی وفاداری کی قدر دانی کی۔ آیت اللہ سید حسن خرم آبادی کچھ مہینوں تک علیل رہنے کے بعد سنیچر سات ستمبر کو قم کے شہید بہشتی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ آیت اللہ حسن طاہری خرم آبادی کو آج قم مقدسہ میں حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس میں سپرد خاک کیا گيا۔ آیت اللہ شبیر زنجانی نے ان کی نماز جنازہ پڑھائي، مرحوم آیت اللہ طاہری خرم آبادی کی نماز جنازہ میں رہبرانقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ محمدی گلپائيگانی، آیت اللہ جنتی، سید حسن خمینی، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائي، مراجع عظام کے نمائندوں، مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے نمائندوں، اور دیگر سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

Read 1805 times