امن عمل کے حامی، لیکن دہشتگردوں کو اس سے فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے

Rate this item
(0 votes)

امن عمل کے حامی، لیکن دہشتگردوں کو اس سے فائدہ اٹھانے نہیں دیں گےپاکستان آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے طالبان کی جانب سے مذکرات کے لئے شرائط پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج امن عمل کی حمایت کرتی ہے لیکن دہشت گردوں کو اس کا فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے میجر جنرل ثنا اللہ سمیت تین فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے بیان میں واضح موقف اپناتے ہوئے کہا کہ امن حاصل کرنے کے لیے سیاسی کوششوں کو ایک موقع ملنا چاہیے لیکن کوئی اس خام خیالی میں نہ رہے کہ ‘دہشت گرد ہمیں اپنی شرائط منوانے کے لیے مجبور کر سکیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فوج دہشت گردوں سے لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ کیانی نے کہا کہ پاکستانی فوج قوم کی امیدوں کے مطابق ہر قیمت پر دہشت گردی کی لعنت سے بے خوف ہو کر نبر آزما ہونے کے لیے پرعزم ہے۔ بیان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ فوجیوں پر حملے جیسے بزدلانہ فعل میں ملوث دہشت گردوں کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Read 1452 times