آیۃ اللہ موحدی : دشمنوں کے مقابلے میں ہمیشہ ہوشیار رہنے کی ضرورت

Rate this item
(0 votes)

آیۃ اللہ موحدی : دشمنوں کے مقابلے میں ہمیشہ ہوشیار رہنے کی ضرورت

تہران کے خطیب جمعہ آیۃ اللہ موحدی کرمانی نے عالمی استکبار کے خلاف جدو جہد کے قومی دن چار نومبر کو ہونے والی عظیم ریلیوں اور مظاہروں میں عوام کی شرکت اور ان مظاہروں میں امریکہ مردہ آباد کے فلک شگاف نعروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کے نظام کے سخت دشمنوں کے مقابلے میں غافل نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ان سے غفلت کے نتیجے میں شدید نقصان اٹھانے پڑسکتے ہیں ۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ملت ایران کے خلاف امریکہ کے جارحانہ رویوں اور اسی طرح امریکہ اور تسلط پسند نظام کے خلاف اسلامی جمہوریۂ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح ) کی جدوجہد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ملت ایران کے خلاف امریکہ اور تسلط پسند نظام کی تمام سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار اور ان کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرتے تھے ۔

آيۃ اللہ موحدی کرمانی نے اسی طرح سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے ایام عزا پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین نے اپنی تحریک کے ذریعے مسلمانوں کو بہت عظیم درس دیئے اور ان میں سے ایک ، دشمن سے خوف نہ کھانا ہے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ مومنین کو دشمنوں کے مقابلے میں مطمئن ہونا چاہیئے اور یہی اطمینان انہيں کامیابی سے ہمکنار کرےگا ۔

Read 1540 times