پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے آج اسلام آباد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اپنے پڑوسی ملکوں خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اچھے اور قریبی تعلقات قائم ہيں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ملک کے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے جاری رہنے سے دونوں ملکوں کےتعلقات مزید کشیدہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ان حملوں کی مخالف ہے اور ابھی تک اس کے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہيں آئي ہے ۔ انہوں نے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور اپنے ملک کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے ان حملوں کو فوری طور پر بند کئےجانے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ 2014 کا سال افغانستان کے لئے امن واستحکام کا سال واقع ہوگا اور اس ملک ميں جنگ ختم ہوجائے گي ۔