میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ اتحاد بین المذاہب کی باتیں بند کمروں میں نہ ہو،سکھ رہنما

Rate this item
(0 votes)

میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ اتحاد بین المذاہب کی باتیں بند کمروں میں نہ ہو،سکھ رہنما        وائس آف شہداء ، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ڈی چوک منعقدہ قومی امن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنما اور بانی ممبر پاکستان کونسل آف ورلڈ ریلیجنز سردار چرنجیت سنگھ ساگر نے کہا ہے کہ قومی امن کنونشن پاکستان میں اتحاد بین المذاہب کی اچھی کوشش ہے جس پر مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کی قیادت مبارک باد کی مستحق ہیں، یہ ہم کا مشترکہ مشن ہے کہ جس کی آرزو پاکستان کا ہر شہری رکھتا ہے، یہ ایسا مشن ہے کہ جس کیلئے جدوجہد کرنا ہر ایک کا اخلاقی اور دینی فرض ہے، اگر سکھوں کے مقدس پیشوا گرونانک صاحب سے پوچھیں تو وہ کہتے ہیں کہ اے دنیا کے لوگوں اس اللہ کا احترام کرو کیونکہ وہ ایک نور ہے اور نور سے ہی اس پوری دنیا کی خلقت ہوئی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا نے میری خواہش پوری کی ہے، میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ اتحاد بین المذاہب کی باتیں بند کمروں میں نہ ہوں بلکہ گلیوں کوچوں میں وحدت کے اس پیغام کو عام کیا جائے، اور ان حضرات کی یہ کاوش لائق تحسین ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان کو بچانے کی جس تحریک کا آغاز کیا ہے پاکستان کا ہر سکھ اس مشن میں ان کے ساتھ ہے۔

وائس آف شہداء ، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ڈی چوک منعقدہ قومی امن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنما اور بانی ممبر پاکستان کونسل آف ورلڈ ریلیجنز سردار چرنجیت سنگھ ساگر نے کہا ہے کہ قومی امن کنونشن پاکستان میں اتحاد بین المذاہب کی اچھی کوشش ہے جس پر مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کی قیادت مبارک باد کی مستحق ہیں، یہ ہم کا مشترکہ مشن ہے کہ جس کی آرزو پاکستان کا ہر شہری رکھتا ہے، یہ ایسا مشن ہے کہ جس کیلئے جدوجہد کرنا ہر ایک کا اخلاقی اور دینی فرض ہے، اگر سکھوں کے مقدس پیشوا گرونانک صاحب سے پوچھیں تو وہ کہتے ہیں کہ اے دنیا کے لوگوں اس اللہ کا احترام کرو کیونکہ وہ ایک نور ہے اور نور سے ہی اس پوری دنیا کی خلقت ہوئی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا نے میری خواہش پوری کی ہے، میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ اتحاد بین المذاہب کی باتیں بند کمروں میں نہ ہوں بلکہ گلیوں کوچوں میں وحدت کے اس پیغام کو عام کیا جائے، اور ان حضرات کی یہ کاوش لائق تحسین ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان کو بچانے کی جس تحریک کا آغاز کیا ہے پاکستان کا ہر سکھ اس مشن میں ان کے ساتھ ہے۔

Read 1187 times