آیۃ اللہ خاتمي: امریکہ مردہ آباد ، ملت ایران کی عزت وعظمت ۔

Rate this item
(0 votes)

آیۃ اللہ خاتمي: امریکہ مردہ آباد ، ملت ایران کی عزت وعظمت ۔تہران کے خطیب نماز جمعہ آیۃ اللہ سید محمد خاتمی نے کہا ہےکہ امریکہ مردہ باد کے نعرے سے ملت ایران، سرافراز و سربلند ہوئی۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیۃ اللہ سید احمد خاتمی نے پورے ایران ميں عشرۂ فجر کی مناسبت سے وسیع پیمانے پر پروگراموں کے انعقاد پر تاکید کی ۔ آیۃ اللہ خاتمی نے چھتیسیویں عشرۂ مبارک فجر کے بارے میں کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی ، ملت ایران کے لئے استقلال و آزادی اور دینی حاکمیت کا پیغام لائی ۔ آیۃ اللہ خاتمی نے ملت ایران کی 35 سالہ عزت و سربلندی کو استقامت و پائیداری کا مرہون منت قرار دیا اور کہا کہ امریکہ مردہ باد کا نعرہ ملت ایران کے لئے عزت و عظمت کا حامل ہے ۔ آيۃ اللہ خاتمی نے اسی طرح ایران کے خلاف امریکی صدر اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھمکیاں اب بے اثر ہوچکی ہیں اور ملت ایران استقامت و پائیداری کی ثقافت اپنا کر ان دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے بارہا فرمایا ہےکہ اسلامی جمہوریۂ ایران ایٹم بم بنانے کے درپے نہيں ہے کہا کہ وہ امریکہ ہے جس نے جاپان کےشہروں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر بم گراکر ہزاروں افراد کا قتل عالم کیا تھا۔ آیۃ اللہ خاتمی نے عالمی برادری کو لاحق تشویش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معاشرے کو اپنے مستقبل کے بارے میں خطرہ ، امریکہ اور صہیونی حکومت سے ہے ۔ انہوں نے امریکہ پر ، جو حزب اللہ لبنان کو ایک دہشت گرد گروہ سمجھتا ہے ، ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کوئی دہشت گرد گروہ نہيں ہے کیوں کہ وہ غاصب اسرائیل کے مقابلے میں عزت و سربلندی سے صرف اپنی سرزمین کا دفاع کررہا ہے ۔ آیۃ اللہ خاتمی نے اسی طرح شام سے متعلق جنیوا دو کانفرنس کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کا حل امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کے توسط سے شام میں دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل کا بند ہونا ہے ۔ انہوں نے مصر کی موجودہ صورتحال کےبارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے فوجیوں کی یہ کوشش ہے کہ وہ ایک بار پھر اس ملک ميں نامبارک کے دور کا مشاہدہ کریں اور وہ چاہتے ہیں کہ مصر کو ایک بار پھر اسرائیل کا کوریڈور بنادیں ۔

Read 1667 times