توہین اہلبیت (ع) پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

Rate this item
(0 votes)

توہین اہلبیت (ع) پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاریپاکستان میں جیو انٹرٹینمنٹ چینل کے مارننگ شو ’’اٹھو جاگو پاکستان‘‘ میں منقبت اہل بیت کے دوران توہین آمیز حرکات پرعوام کے احتجاج کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ کراچی میں سنی تحریک کی جانب سے توہین اہل بیت پر جیو کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی اس کے علاوہ مختلف مذہبی اور سماجی جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو ٹی وی نے سیاسی اور عسکری قیادت پر کیچڑ اچھالنے کے بعد عوام کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا شروع کردیا ہے جو کسی بھی طور پر قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ حکام جیو ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی کرے۔ اس کے علاوہ حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص، بدین، ڈگری ، ٹندو الہیار، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں جیو کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ داتا کی نگری میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے نکالی گئی ریلیوں اور مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نےشرکت کی۔

Read 1232 times