کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملہ

Rate this item
(0 votes)

کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملہپاکستان کے صنعتی شہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلح طالبان دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔ فوج نے بھی جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں دس دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ۔ یہ حملہ دہشت گردوں نے رات کے تقریبا سوا گيارہ بجے ٹرمینل ون پر کیا ۔ دہشت گردوں کے پاس آر پی جی راکٹ، دستی بم اور خود کش جیکٹس کے ساتھ کلاشنکوفیں بھی موجود تھیں۔تازہ ترین موصولہ خبروں کے مطابق کراچی ائیر پورٹ کا ٹرمینل ون کلئیر کرا لیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ حملےمیں 13 افراد مارے گئے جبکہ 10 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، دہشتگردانتہائی تربیت یافتہ تھے، آگ کسی طیارے کو نہیں عمارتوں کو لگی۔ اطلاعات کے مطابق جدید ہتھیاروں سے لیس 5 سے زائد حملہ آوروں نے اولڈ ٹرمینل سے رن وے کی جانب جانے کی کوشش کی اور 3 سے 4 دستی بم پھینکے جس کے بعد ہوائی فائرنگ شروع کردی تاہم اس دوران ایئرپورٹ کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی۔ حملے کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے اندرونی اور بیرون ملک جانے والی تمام پروزایں روک دی گئیں جبکہ ایئرپورٹ سیل کرتے ہوئے رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

Read 1171 times