ایران اور ترکی کے تعلقات

Rate this item
(0 votes)

ایران اور ترکی کے تعلقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی کے اسٹریٹیجیک تعلقات کی کونسل کا پہلا اجلاس، دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا۔صدر مملکت نے انقرہ میں ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فریقین کے درمیان اسٹریٹیجیک تعلقات کی کونسل کا پہلا اجلاس، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا جبکہ ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح بھی سنہ دو ہزار پندرہ تک تیس ارب ڈالر تک پہنچائی جاسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ جوہری شعبے میں دونوں ممالک کے نظریات، مشترک ہیں اور علاقے کے دو طاقتور ملکوں کی حیثیت سے ایران اور ترکی ،دو طرفہ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے ارادہ رکھتے ہیں۔ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران و ترکی، جوہری ٹکنالوجی کے پرامن استعمال سے متعلق تمام ملکوں کے حق کے مدافع اور مشرق وسطی کے علاقے کو جوہری و مہلک ہتھیاروں سے پاک نیز دہشتگردی و انتہا پسندی کا مقابلہ کئے جانے کے خواہاں ہیں۔ اس پریس انفرنس میں ترکی کے وزیراعظم نے بھی ایران اور ترکی کے درمیان تعلقات و تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت پر تاکید کی۔

Read 1285 times