امریکہ، دہشتگردی کا ذمہ دار

Rate this item
(0 votes)

امریکہ، دہشتگردی کا ذمہ دارحزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی دہشت گردی کے پھیلاؤ کے ذمہ دار ہیں۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی مشرق وسطی میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے یورپی اور علاقائی اتحادی تكفيري دہشتگردی کو علاقے میں لے کر آئے تاکہ وہ شامی حکومت کے خلاف لڑیں۔ شیخ قاسم نے مزید کہا کہ ان ہی ممالک نے عراق کے اقتدار کو سلفي دہشت گرد گروپ داعش کے ہاتھوں میں دینے کی سازش رچی ہے۔

انہوں نے عراق میں دہشت گردی کے پھیلاؤ کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے علاقے بلکہ دنیا کو خطرہ پیدا ہو جائے گا۔

Read 1206 times