امریکہ کا طیارہ بردار بیڑا خلیج فارس کی طرف روانہ

Rate this item
(0 votes)

امریکہ کا طیارہ بردار بیڑا خلیج فارس کی طرف روانہامریکہ کے ایک معروف مبصر نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جنگ پسندی کی بنا پر امریکہ دیوالیہ پن کا شکار ہوا ہے۔ پروفیسر لین واشنگٹن نے جو ٹمپل یونیورسٹی میں پڑھاتے پریس ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ گياریہ ستمبر کے واقعات کے بعد سے امریکی کانگریس اور حکومت عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہی ہے اور عقل سلیم سے عاری ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان اور عراق پر ہرگز حملے نہیں کرنے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ذرائع ابلاغ یہ بات کبھی نہیں کرتے کہ افغانستان اور عراق پر جنگ مسلط کرنے والوں نے غلطی کی ہے۔ امریکہ نے ایک بار پھر اپنا طیارہ بردار بیڑا خلیج فارس کی طرف روانہ کیا ہے۔ ادھر ایک اور امریکی مبصر نے کہا ہے کہ کانگریس امریکی عوام کی حقیقی نمائندہ نہیں ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باب کال نے کہا کہ امریکی عوام کانگریس پر بالکل اعتماد نہیں کرتے کیونکہ کانگریس نے جو قوانین منظور کئے ہیں ان کے سہارے ارب پتی سرمایہ دار اور بڑی بڑی کمپنیاں خواہ امریکہ سے باہر ہی کیوں نہ ہوں اپنی مالی اعانتوں سے انتخابات میں حصہ لینے والوں کو خرید سکتی ہیں اور عوام کے نمائندوں کو خریدنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں ایسے لوگ آتے ہیں جنہیں خرید لیا گيا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار طبقہ عملا کانگریس کو خرید لیتا ہے جس کے پیش نظر امریکہ میں ووٹ دنیا عبث ہے۔

Read 1332 times