غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن کے چار سو ساٹھ فلسطینیوں کے اس علاقے سے باہر جانے پر پابندی لگادی ہے۔ذرائع کے مطابق ان تمام فلسطینیوں کا تعلق شہر الخلیل سے ہے۔ صیہونی حکومت کی جانب سے یہ اقدام، تین صیہونی آباد کاروں کے لاپتہ ہونے کی بناء پر عمل میں لایا گیا ہے۔فلسطین کے ایک تاجر وفد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شہر الخلیل کے ایک ہفتے سے جاری محاصرے کی بناء پر اس علاقے کی پیداواری سرگرمیوں میں پچاس فیصد تک کمی آگئی ہے اور اس محاصرے سے الخلیل کے عوام پر سماجی اور اقتصادی طور پر برا اثر پڑا ہے۔واضح رہے کہ الخلیل سے تین صیہونی آباد کاروں کے لاپتہ ہونے کی بناء پر غاصب صیہونی حکومت نے بھاری تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔