افغانستان ميں جنگ، امريکہ اور مغرب کي سازش کا نتيجہ

Rate this item
(0 votes)

افغانستان ميں جنگ، امريکہ اور مغرب کي سازش کا نتيجہافغانستان کے صدر حامد کرزئي نےکہا ہے امريکہ اور مغرب نے افغانستان ميں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کي خاطر افغانستان کو جنگ کي آگ ميں جھونکا ہے-

ذرائع کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ افغانستان ميں جنگ امريکہ اور مغرب کي سازش کا نتيجہ ہے -انہوں نے کہا کہ امريکہ اور مغرب کي سازش کے نتيجے ميں وجود ميں آنے والي جنگ سےافغان عوام کو سب سے زيادہ نفصان اٹھانا پڑا ہے -حامد کرزئي نے کہا کہ اپنے تيرہ سالہ دور حکومت ميں انہوں نے ملک اور عوام کے خلاف ہونے والي سازشوں کو ناکام بنانے کي بھرپور کوشش کي ہے-انہوں نے کہا کہ امريکہ اور مغرب کي سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا،افغانستان کےساتھ امريکہ اور نيٹو کے اختلافات کا باعث بنا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کا قتل عام، اس ملک پر سابق سويت يونين کي جارحيت کے زمانے سے شروع ہوا تھا جو آج بھي جاري ہے - انہوں نے کہا کہ ہم عيدالفطر کے موقع پر حکومت کي تمام ذمہ دارياں نئے صدر کے حوالے کردیں گے ۔

Read 1363 times