اسلامی تعاون تنظیم کے سابق سیکریٹری جنرل نے غزہ میں غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترکی کے نیوز چینل ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق اکمل الدین احسان اوغلو نے غزہ کے مظلوم عوام پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ فضائی و زمینی حملوں کے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، اپنی وحشیانہ کارروائیوں کے ذریعے رعب و وحشت پھیلا کر مقبوضہ علاقوں پر اپنے ناجائز قبضے کو مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ اکمل الدین احسان اوغلو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سابق سیکریٹری جنرل نے فلسطینی عوام کے دوست ممالک سے اپیل کی کہ صہیونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کریں۔