ہندوستان کے دار الحکومت میں عالمی یوم القدس کے مراسم

Rate this item
(0 votes)

ہندوستان کے دار الحکومت میں عالمی یوم القدس کے مراسم

پوری دنیا کی طرح ہندوستان میں بھی عالمی یوم القدس کے موقع پر جگہ جگہ جلوس اور ریلیاں نکالی گئی جن میں ناپاک اسرائیل اور غدار امریکہ کے خلاف نعرے لگائے گئے جبکہ فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی پیش کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے دار الحکومت دہلی کی سنی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع اور یوم قدس کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کر صہیونی حکومت کی نسبت اپنی نفرت اور فلسطینیوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔

دہلی کی جامع مسجد کے خطیب نے اس موقع پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہم ہندوستان کے باخبر شہری آج اس لیے ایک ساتھ جمع ہوئے ہیں تاکہ صہیونی حکومت کے ذریعے فلسطین اور مسجد الاقصیٰ پر ناجائز قبضے کے خلاف آواز بلند کریں اور فلسطینی عوام پر اسرائیل کی طرف سے ہونے والے جارحانہ حملوں کی مذمت کریں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم بغیر تفریق مذہب و ملت سب اکٹھے ہو کر جرائم پیشہ صہیونی حکومت کے خلاف اپنی آواز کو پوری دنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں اور اس بے انصافی کے خلاف اٹھنا چاہتے ہیں۔

Read 1486 times