تہران کی جس شاہراہ پر اقوام متحدہ کا نمائندہ دفتر ہے اس شاہراہ کا نام بدل کر غزہ شاہراہ رکھ دیا گیا ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق تہران میونسپل کارپوریشن نے آج اپنے اجلاس میں ایران کی وزارت داخلہ کی تجویز کا جائزہ لیا اور جس سڑک پر اقوام متحدہ کا دفتر ہے اس کا نام بدل کر غزہ روڈ رکھ دیا۔ میونسپل کارپوریشن کے سربراہ احمد مسجد جامعی نے کہا کہ یہ تجویز وزارت داخلہ نے دی تھی۔ ادھر تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے اعلی عھدیدار نے خبردار کیا ہےکہ قاہرہ میں جاری امن مذاکرات کسی بھی وقت ناکامی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ خالد البطش نے آج کہا کہ قاہرہ میں صیہونی حکومت کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات کسی بھی وقت ناکامی کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ قدس کی غاصب حکومت فلسطینیوں کے مطالبات ماننے سے انکار کررہی ہے۔