فتنے اور سازشوں کو ناکام بنادیا جائے:حسن نصراللہ

Rate this item
(0 votes)
فتنے اور سازشوں کو ناکام بنادیا جائے:حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے محرم الحرام کے مہینے میں عزاداری سیدالشہداء سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ، لبنان کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے شمال میں فتنوں اور سازشوں کو کچلنے کے لئے اچھی منصوبہ بندی کریں۔

 المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے عشرہ محرم کی پہلی رات اپنے ایک ویڈیو خطاب میں فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے اور لبنان کو وسیع تبدیلیاں کا سامنا ہے۔

 حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سال  1436 ہجری قمری کا سال ایسی صورت حال میں شروع ہورہا ہے کہ علاقے کو وسیع سیاسی، سیکیورٹی، نظریاتی، دینی، ایمانی، اقتصادی، سماجی اور حیاتی خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے اور لبنان بھی اس علاقے کا حصہ ہے اور آج جو کچھ لبنان کے شمال میں واقع شہر طرابلس میں ہورہا ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ان ایام میں عزاداری اباعبداللہ الحسین پرامن طریقے سے منعقد  ہوگی اور لبنان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں جاری فتنہ و فساد پر قابو پانے میں کامیاب ہوگی۔

 حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے لبنان کے تمام سیاسی گروہوں کے رہنماؤں، سرکاری حکام اور علماء سے اپیل کی کہ وہ ملک میں پائیدار امن کی برقراری میں ایک دوسرے سے تعاون کریں، تاکہ تفرقہ پھیلانے پر مبنی دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں۔

 

 

Read 1386 times