یوکیاآمانو کی رپورٹ، ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کا ثبوت

Rate this item
(0 votes)
یوکیاآمانو کی رپورٹ، ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کا ثبوت

ایٹمی انرجی کی بین الاقوامی ایجنسی میں ایران کے نمائندے رضانجفی نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں ایٹمی انرجی ایجنسی کی تفصیلی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں۔

رضا نجفی نے آج ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیاآمانو کی جانب سے نئی رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ نے ایک بار پھر تصدیق کردی ہے کہ ایران کی ہرطرح کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن مقاصد کے لئے نگرانی میں جاری رہی ہیں اور ان میں کوئي انحراف نہيں ہے۔

رضا نجفی نےکہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیاآمانو کی رپورٹ کی بنیاد پر ایران کے ایٹمی پروگرام میں کچہ بھی خفیہ نہيں ہے اور ان سرگرمیوں کے سلسلے میں بعض مغربی ممالک کی تشویش مصنوعی ہے۔

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ ایران نے عارضی جنیوا معاہدے کی بنیاد پر بھی تمام رضاکارانہ اقدامات انجام دیئے ہیں اور انجام دے رہا ہے اور آئی اے ای اے نے اس کی تصدیق کی ہے۔

 

 

 

Read 1383 times