ایرانی رہنما انتہائی ہوشیار آدمی ہے

Rate this item
(0 votes)
ایرانی رہنما انتہائی ہوشیار آدمی ہے

اٹلی کے محقق اور رائٹر پریکولو فورناچاری نے ’’بوتیا‘‘ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب کے حالیہ دنوں یورپ اور شمالی امریکہ کے جوانوں کے نام لکھے گئے خط کی تاثیر کے بارے میں کہا: ایران کے رہنما آیت اللہ خامنہ ای کا خط صرف یورپ اور امریکہ کے جوانوں کے نام نہیں ہے بلکہ انہوں نے اپنے خط میں بہت باریکی سے پوری دنیا کو مخاطب قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا: ایرانی رہنما نے جوانوں کے ساتھ بہت صمیمی انداز سے گفتگو کی ہے اور یہ نکتہ مسلمانوں کے لیے بہت مثبت تبلیغ ہے اور خودبخود دھشتگردی اور مسلمانوں کے انتہا پسند ہونے کے تصور کو زائل کر دیتا ہے۔
فورناچاری نے کہا: جب میں نے اس خط کو پڑھا تو مجھے محسوس ہوا کہ ایرانی رہنما نے نہ صرف مسلمانوں کو آپسی اتحاد کی دعوت دی ہے بلکہ ان کا مقصد یہودیوں عیسائیوں اور تمام دیگر ادیان کے ماننے والوں کو حتی یورپین جو اندرونی چپکلش کا شکار ہیں انہیں بھی اتحاد کی دعوت دی ہے۔
اس اطالوی محقق نے کہا: اس خط کا اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ حقیقی اسلام پہچانا جائے اس طریقے سے کہ عراق اور دیگر اسلامی ممالک کے مسلمانوں کے لیے بھی ان کے دین میں کوئی مبہم اور مجہول چیز باقی نہ رہے۔
انہوں نے کہا: ایران رہنما انتہائی ہوشیار آدمی ہے انہوں نے اس خط کے ذریعے خود کو بھی اور اسلام کو بھی پوری دنیا میں پہچنوا دیا ہے اور پوری دنیا کے لوگوں نے ان کی عظمت اور زیرکی کو درک کر لیا ہے۔

 

 

Read 1372 times