افغان صدر کی طرف سے رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ

Rate this item
(0 votes)
افغان صدر کی طرف سے رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ

افغان صدر اشرف غنی نے ایران کے اسکولوں میں افغان مہاجر بچوں کے داخلے کا حکم دینے پر رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کیا ہے-

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے- اس پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے یوم پناہ گزیناں کے موقع پر ایرانی اسکولوں میں افغان مہاجر بچوں کے داخلے کے حکم پر آپ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے- افغان صدر کے پیغام میں آیا ہے کہ میں رہبر انقلاب اسلامی ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایرانی اسکولوں میں افغان مہاجر بچوں کے داخلے کا حکم صادر کیا- قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے تقریبا" ایک ماہ قبل حکم صادر کیا تھا کہ کوئی بھی افغان بچہ، حتی جو افغان مہاجرین غیرقانونی طور پر(غیر رجسٹرڈ) بھی ایران میں رہ رہے ہیں، ان کے بچوں کو بھی تعلیم سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے اس حکم پر ایرانی حکام اور افغان مہاجرین نے مثبت ردعمل ظاہر کیا تھا-

Read 1351 times