ہندوستان: شدید بارشوں اور زمین کھسکنے سے ہلاکتیں

Rate this item
(0 votes)
ہندوستان: شدید بارشوں اور زمین کھسکنے سے ہلاکتیں

ہندوستان میں شدید بارشوں اور زمین کھسکنے کے نتیجے میں انسٹھ افراد ہلاک ہو گئے-

مشرقی ہندوستان میں گذشتہ دو دنوں کے دوران شدید بارشوں، دریاؤں میں طغیانی اور زمین کھسکنے کے واقعے میں انسٹھ افراد ہلاک ہو گئے- ہندوستان کی ریاست بنگال میں گذشتہ اٹھارہ گھنٹوں کے دوران ہونے والی شدید بارش اور زمین کھسکنے کے واقعے میں اٹھارہ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں- انھوں نے کہا کہ بارشوں کے نتیجے میں انتالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں- ہندوستانی حکام، امدادی کارروائیوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں- مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے کہا کہ بنگال کی ریاستی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نو سو چھالیس امدادی کیمپ قائم کئے ہیں اور دس لاکھ سے زیادہ افراد اس کیمپوں میں منتقل ہو چکے ہیں- رپورٹ کے مطابق شہر کلکتہ میں بھی گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شدید بارش کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے اور گاڑیوں کی آمد و رفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں- مشرقی ہندوستان کی ریاست منی پور کے مقامی حکام نے بھی اعلان کیا ہے کہ گذشتہ تین دنوں سے شدید بارشوں اور "جومل" کے علاقے میں زمین کھسکنے کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں رہائشی مکانات تباہ ہوئے ہیں- ہندوستان میں مانسون یعنی شدید موسمی بارشوں کے نتیجے میں اب تک ایک سو تیس سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں- ہندوستان میں مانسون کی بارشیں معمولا جولائی سے ستمبر ماہ تک جاری رہتی ہیں اور اس سے ہر سال بالخصوص دیہی علاقوں میں بھاری جانی و مالی نقصانات ہوتے ہیں-

Read 1566 times