پاکستانی بینک ایران میں اپنی شاخ کهولنے پر آمادہ

Rate this item
(0 votes)
پاکستانی بینک ایران میں اپنی شاخ کهولنے پر آمادہ

پاکستان کا ایک نجی بینک (MCB) باہمی تجارت کے فروغ کے مقصد سے اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنی شاخ کهولنے پر آمادہ ہے.

یہ بات ایرانی دارالحکومت 'تہران' کے دورے پر آنے والے 30 رکنی پاکستانی تجارتی وفد کے سربراہ ٹریڈ ڈویلمپمنٹ اتهارٹی کے چیئرمین 'سید محمد منیر' نے ایران کے مرکزی بینک کے نائب سربراہ کے ساته ایک ملاقات میں کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ بینکنگ تعلقات کی سطح ناکافی ہے مگر ہم ایران میں اپنے بینکوں کی شاخیں کهولنے کے ذریعے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساته اقتصادی تعلقات کو وسعے دینے کے خواہاں ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ براہ راست بینکنگ شعبے میں تعلقات قائم ہونے سے ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی روابط میں آسانی ہوگی.

اس نشست کے دوران ایران کے مرکزی بینک کے نائب سربراہ 'اکبر کمیجانی' نے کہا کہ گروپ 1+5 کے ساته طے ہونے والا جوہری معاہدے کے بعد ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان تجارت کو وسعت ملی ہے.

انہوں نے تجارت اور اقتصادی تعاون کی راہ میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے ایران اور پاکستان کے درمیان خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل کا مطالبہ کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مختلف عالمی بینکوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اکاؤنٹس کی تعداد 542 پہنچ چکی ہے.

 

Read 1324 times