امریکہ ؛ مسلمانوں کے حقوق کے حوالے سے«پراویڈنس» مسجد میں نشست

Rate this item
(0 votes)
امریکہ ؛ مسلمانوں کے حقوق کے حوالے سے«پراویڈنس» مسجد میں نشست

امریکہ میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر مقامی حکام،سول سوسایٹی اور اسلامی کونسل کے تعاون سے مسلمانوں کے حقوق کے حوالے سے«پراویڈنس» مسجد میں نشست منعقد کی گئی

اس نشست میں مسلمانوں کی مدد،پناہ گزینوں کے مسایل ، امریکن کلچر کے خدوخال سے آشنائی اور مسلمانوں کی نفسیاتی امور اور مشکلات پر گفتگو اور مباحثے کیے گیے ۔

پاکستان نژاد ڈاکٹر نورین شافی نے نشست سے گفتگو میں کہا کہ نائن الیون واقعے کے بعد ایک بڑی غلطی یہ ہوئی کہ مسلمانوں نے کھل کر حقیقی پرامن مسلمان اور اسلام کی حمایت نہیں کی ۔

 

انکا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد ہر روز مسلمانوں کے خلاف جرایم میں اضافہ ہورہا ہے

پراویڈنس شہر کے مئیر نے نشست سے خطاب اور سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے ایک خصوصی سیل اور مانیٹرنگ ڈیسک قایم کردیا ہے

قابل ذکر ہے کہ «پراویڈنس» ان مساجد میں شامل ہے جسکو حال ہی میں دھمکی ملی ہے ۔

 

Read 1302 times