استعماری طاقتیں آج متحدہ عراق، یمن، لیبیا اور شام کی بات نہیں کررہی ہیں بلکہ وہ ان ممالک کو تقسیم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں

Rate this item
(0 votes)
استعماری طاقتیں آج متحدہ عراق، یمن، لیبیا اور شام کی بات نہیں کررہی ہیں بلکہ وہ ان ممالک کو تقسیم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں

 

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 19 دی کی مناسبت سے قم کے عوام کے بعض طبقات نے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اداروں کے خلاف دشمن کی ناپاک سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی شجاع اور مقتدر عدلیہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن ، قومی اقتدار کے عوامل اور عناصر کو ختم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور وہ اس وقت اسلامی نظام کے اقتدار کے مظہر اداروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کی مقتدر اور مضبوط عدلیہ اور منظم و شجاع حکومت ، دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنا سکتے ہیں لہذا قومی قوت اور اقتدار کے مظہر اداروں کو مضبوط بنانے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران اورعلاقائی ممالک کو تقسیم کرنے کے سلسلے میں دشمن کی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں برطانوی استعمار اپنی ریشہ دوانیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: استعماری طاقتیں آج متحدہ عراق، متحدہ یمن، متحدہ لیبیا اور متحدہ شام کی بات نہیں کررہی ہیں بلکہ وہ ان ممالک کو تقسیم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ان کی فہرست میں ایران کا نام بھی شامل ہے لیکن وہ ایرانی عوام کے رد عمل سے خائف ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کے خوش اخلاق وزير خارجہ بعد والی حکومت کو سافرش کرتے ہیں کہ وہ جتنا بھی ممکن ہوسکے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں اوردباؤ کو جاری رکھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمن اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ ایرانی قوم کو انقلاب اسلامی سے جدا کرنے کی سازش کررہا ہے اور ایرانی حکومت کو دشمن کے ان شوم منصوبوں پر قریبی اور گہری ںظر رکھنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران اپنے اندرونی وسائل اور مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ کے ذریعہ اقتصادی مشکلات کو حل کرسکتا ہے اور ایرانی حکام کو ملک کے اندرونی وسائل پر توجہ دینی چاہیے اور عوامی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں ان سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

 

Read 1524 times