اسلامی انقلاب کی کامیابی نے دنیا والوں کو نیا راستہ دکھایا

Rate this item
(0 votes)
اسلامی انقلاب کی کامیابی نے دنیا والوں کو نیا راستہ دکھایا

 

تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ اور عشرہ فجر کی آمد کی مناسبت سے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی نور کا دھماکہ ، عالم اسلام کا معجزہ اور ایرانی عوام کے ایمان اور معنویت کی طاقت کا جلوہ تھا جس نے مغرب اور مشرق کی طاقتوں کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں -
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی نے دنیا والوں کو نیا راستہ دکھایا اور یہ ثابت کردیا کہ دنیا کی مشرقی اورمغربی طاقتوں پر بھروسہ کئے بغیر آگے کی جانب قدم بڑھایا جاسکتا ہے اور یہ ایک ایسا اقدام تھا جس کا اس سے پہلے دنیا نے تجربہ نہیں کیا تھا - تہران کے خطیب جمعہ نے تہران کے پلاسکو تجارتی کمپلیکس حادثے میں جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین کو تعزیت بھی پیش کی.

 

Read 1358 times