سعودی عرب کے «حائل» میوزیم میں نادر قرآنی نسخوں میں عوام کی دلچسپی

Rate this item
(0 votes)
سعودی عرب کے «حائل» میوزیم میں نادر قرآنی نسخوں میں عوام کی دلچسپی

روزنامه «الاقتصادیه» کے مطابق حایل کے علاقے میں«صحراء» فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے جسمیں نادر قرآنی نسخے اور فن پارے رکھے گیے ہیں

«صحراء» فیسٹیول میں دیگر فن پاروں کے درمیان تین نادر چھوٹے سایز کے قدیم قرآنی نسخے لوگوں کی توجہ کا مرکز تھے۔

 

رپورٹ کے مطابق پہلا نادر نسخہ سال ۱۲۱۴ ه.ق سے متعلق ہے جو سات میٹر پر مشتمل ہے۔

دوسرا نسخہ قرآن کے چھبیسویں پارے پر مشتمل ہے جو سال ۲۷۰ سے متعلق ہے جو سونے کے پانی اور زعفران سے مخلوط جوہر کے ساتھ لکھا گیا ہے

تیسرا قرآنی نسخہ مختصر سایز کے ساتھ ۱۲۱۴ ه. ق سے متعلق ہے۔

 

حایل شہر کے میوزم کے انچارج مثیب المثیب کا کہنا ہے کہ تینوں نادر نسخے انتہائی نادر اور قدیم ترین قرآن نسخے ہیں۔

اس میوزیم میں ۳۸ هزارفن پاروں میں یہ تین نادر قرآنی نسخے اہم میراث سمجھے جاتے ہیں جو برطانوی کشتی سے سال ۱۰۳ کو ضبط کیے گیے تھے۔

المثیب کے مطابق اس میوزیم میں مغل دور کی ایک قیمتی شمشیر بھی موجود ہے جسکی قیمت آٹھ لاکھ سعودی ریال بتائی جاتی ہے۔

 

Read 1305 times