اسلام امن اور محبت کا درس، قرآن اور رسولﷺ کی تعلیمات میں ہی فلاح، فرقہ واریت پیدا کرنے والے فلاح نہیں پائیں گے: امام کعبہ

Rate this item
(0 votes)
اسلام امن اور محبت کا درس، قرآن اور رسولﷺ کی تعلیمات میں ہی فلاح، فرقہ واریت پیدا کرنے والے فلاح نہیں پائیں گے: امام کعبہ

ڈیلی پاکستان کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے کہا ہے کہ اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے اور قرآن اور رسولﷺ کی تعلیمات میں ہی فلاح ہے ۔ دین میں فرقہ واریت پیدا کرنے والے فلاح نہیں پائیں گے، مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ فروعی اختلافات میں نہ پڑیں۔

 

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ یوم تاسیس کے موقع پر نماز جمہ کا خطبہ دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے کہا کہ اللہ کی وحدانیت پر یقین ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور اللہ کے نزدیک اس کا مقام بلند ہے جس میں زیادہ تقویٰ ہو ۔

 

انہوں نے کہا کہ اس امت کو اللہ تعالیٰ نے بہترین امت بنایا ہے اور فلاح کاراستہ قرآن پاک اوراسوہ رسول ﷺ ہی ہے، علمائے کرائے دین کی تعلیمات کے امین ہیں اور مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ فروعی اختلافات میں نہ پڑیں۔ قرآنی تعلیم بھی یہی ہے اللہ کی رسی کومضبوطی سے پکڑواور فرقہ واریت میں نہ پڑو۔

 

Read 1619 times