الحشد الشعبی کی مکمل حمایت پر تاکید

Rate this item
(0 votes)
الحشد الشعبی کی مکمل حمایت پر تاکید

عراق کے قومی اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم نے مصر کے صدر جمہوریہ عبد الفتاح السیسی سے ملاقات اور دھشتگردی کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں گفتگو کی۔
یہ ملاقات جو مصر کے قصر الاتحادیہ میں منعقد ہوئی اس میں عراق کی تازہ صورتحال پر گفتگو کے علاوہ عراق اور مصر کے باہمی تعاون اور دھشتگردی کے خلاف مشترکہ منصوبہ بندی پر بھی گفتگو کی گئی۔
عراقی کے قومی اتحاد کے سربراہ نے شیخ الازھر احمد الطیب سے بھی ملاقات کی اور تشدد پسندی کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔
سید عمار حکیم نے اس ملاقات میں حوزہ علمیہ نجف اشرف اور جامعۃ الازہر کے درمیان بھی باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا: حوزہ ہائے علمیہ دھشتگردانہ فکر کا خاتمہ کرنے میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سید حکیم نے علاقے کی مشکلات کے حل کے لیے عراق، ایران، ترکی، مصر اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ کیا۔ 

 

 

Read 1334 times