ایرانی عوام انتخابات میں شرکت کرکے ایران کے خلاف دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے

Rate this item
(0 votes)
ایرانی عوام انتخابات میں شرکت کرکے ایران کے خلاف دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے

رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ہفتہ معلم کی مناسبت سے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے بعض اساتذہ ، معلمین اور طلباء نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی اعلی ثقافتی کونسل سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونسکو کی قرارداد 2030 ناقابل قبول ہے اور ہم اس کو تسلیم نہیں کریں گے سامراجی طاقتوں کے زیر تسلط ادارے کو دنیا کی مختلف قوموں کی ثقافتوں پر تسلط پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یونسکو کو دوسرے ممالک پر اپنی ثقافت مسلط کرنے کی اجازت کس نے دی ہے؟

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: یونسکو کی قرارداد 2030 اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ناقابل قبول ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر اس قرارداد کو اجرا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اعلی ثقافتی کونسل سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلی ثقافتی کونسل کو اسلامی ثقافت کو تحفظ عطا کرنا چاہیے نہ کہ یونسکو کی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران میں کسی کو 2030 قرارداد پر عمل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و عظمت اور قدرت و طاقت کے تحفظ کے لئے عوام کی انتخابات میں بھر پور شرکت بہت ضروری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عوام انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایران کے خلاف دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن دشمن ہے اور دشمن کی سازشوں سے ہمیشہ آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیےوہ کسی بھی وقت زہر دے سکتا ہے۔ ہمیں دشمن کو منہ توڑجواب دینا چاہیے اور دشمن کے سامنے کسی بھی قیمت پر عقب نشینی نہیں کرنی چاہیے۔

 

Read 1403 times