امریکہ مسلم ممالک کو لڑانے کی پالیسی پرگامزن

Rate this item
(0 votes)
امریکہ مسلم ممالک کو لڑانے کی پالیسی پرگامزن

 

جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور اہلسنت عالم دین شاہ اویس نورانی نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی پالیسی پر گامزن ہے، امریکہ کی سامراجی پالیسیاں دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکی ہیں، ساری جنگیں مسلم ممالک میں لڑی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میدان سیاست کو میدان جنگ نہ بنایا جائےعالمی برادری امریکہ کو افغانستان سے نکل جانے پر مجبور کرے، حکومت ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے جرأت مندانہ مؤقف اختیار کرے، امریکہ پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے لیکن امریکہ کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔

 

Read 1450 times