انتخابات میں عوام کی تاریخی شرکت پر رہبرانقلاب اسلامی کا اہم پیغام

Rate this item
(0 votes)
انتخابات میں عوام کی تاریخی شرکت پر رہبرانقلاب اسلامی کا اہم پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے ہفتے کے روز انّیس مئی کو ہونے والے انتخابات کی مناسبت سے ایک پیغام میں فرمایا ہے کہ ایران میں ہونے والے انتخابات میں جیت عوام اور اسلامی جمہوری نظام کی ہوئی ہے جس نے دشمنوں کی سازشوں اور کوششوں کے باوجود اس عظیم قوم کا بھرپور اعتماد حاصل کیا اور جس نے ہر دور میں اپنا نیا جلوہ پیش کیا ہے

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر پرجوش شرکت اور ہر طرف پولنگ اسٹیشنوں پر مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں، قومی یکجہتی اور اسلامی جمہوریت کی بنیادوں کے استحکام اور اس نظام سے عوام کی وفاداری کی علامت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اس شاندار شرکت نے میدان عمل میں ایران اور ایرانی قوم کو کامیاب و سرافراز کیا ہے -رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی ایران نے ایک بار پھر دشمنوں حاسدوں اور بدخواہوں کو بری طرح شکست سے دوچار کیا ہے ، فرمایا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ انتخابات کے بعد اپنے اتحاد و یکجہتی کو اور زیادہ مستحکم بنائیں جو یقینا استحکام اور قومی اقتدار کا ایک اہم عامل ہے اور سب کو کوشش کرنی چاہئے کہ ملک کو عظیم اہداف کی طرف بڑھانے کے بارے میں اپنے فرائض کو سمجھیں اور انھیں پورا کرنے کی کوشش کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسی طرح صدر مملکت اور آئندہ حکومت میں شامل ہونے والے تمام عہدیداروں کو سفارش فرمائی کہ وہ جرآتمندانہ طریقے سے اور فکر و تدبر سے کام لیتے ہوئے ملک کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں اور اس سیدھے راستے پر چلنے سے ایک لمحے کے لئے بھی ہرگز کوئی غفلت نہ برتیں، سماج کے کمزور طبقوں کا پاس و لحاظ رکھیں، غریب علاقوں اور قصبوں و دیہاتوں پر توجہ دیں، ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے بدعنوانی اورسماج کو نقصان پہنچانے والے عوامل کے خلاف مہم کو سرفہرست قرار دیں۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں انتخابات میں شرکت کرنے والے ہر فرد، مراجع کرام، علما ، یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، سیاسی، ثقافتی شخصیات اور ہنرمندوں، صدارتی امیدواروں، انتخابات کے تمام منتظمین اورانتخابات کے نگراں اراکین اور پرامن انتخابات کا تحفظ اور اس سلسلے میں کردار ادا کرنے والوں نیز قومی ذرائع ابلاغ کی قدردانی کی۔

 

Read 1313 times