پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کا فیصلہ

Rate this item
(0 votes)
پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کا فیصلہ

افغانستان و پاکستان نے کشیدگی دور کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں تعاون کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ قزاقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے موقع پر افغان صدر اشرف غنی اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے اختلافات کے حل کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔
 نواز شریف اور اشرف غنی کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ مشترکہ ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس، افغان دارالحکومت کابل میں ہو۔
فریقین نے مشترکہ ورکنگ گروپ میں امریکہ اور چین کے نمائندوں کو شریک کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ دونوں ملکوں کے اختلافات کو حل کیا جاسکے۔
افغان صدر اور پاکستانی وزیراعظم نے دونوں ملکوں اور علاقے کے امن و سیکورٹی کے لئے خطرہ بنے ہوئے تمام گروہوں کے خلاف جد وجہد تیز کرنے پر بھی تاکید کی۔
افغانستان اور پاکستان، ایک دوسرے پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہونے کی ایک وجہ بھی یہی ہے۔

 

Read 1350 times