امریکہ کی جنگ اسلام کیخلاف ہے

Rate this item
(0 votes)
امریکہ کی جنگ اسلام کیخلاف ہے

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امریکا مسلمانوں کا دوست نہیں اس لئے سعودی عرب کو امریکہ کا ساتھ چھوڑ دینا چاہیئے۔

جمعیت علماء اسلام کے امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی مسلمانوں کا خیرخواہ نہیں رہا، وقت نے ثابت کیا کہ امریکہ کی جنگ دہشتگردی کیخلاف نہیں بلکہ اسلام کیخلاف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری سرکاری دہشتگردی کی حمایت کرکے امریکہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ نائن الیون سے امریکہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کیخلاف سازشیں کر رہا ہے، مشرف نے اس کا ساتھ دیکر پاکستان کو کمزور پوزیشن میں ڈال دیا ہے مگر اب پاکستان دباؤ سے نکل چکا ہے، ہم کو تنہا کرنے کی کوشش کرنیوالے خود تنہائی کا شکار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کا کبھی دوست نہیں ہو سکتا، سعودی حکومت کو بھی امریکہ کے بجائے عالم اسلام کے اتحاد کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک دشمن و اسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کی تکیمل میں رکاوٹ ہیں اس لئے ہم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔

 

Read 1377 times