امریکہ، بھارت اور اسرائیل عہد حاضر کی یزیدی قوتیں ہیں، علامہ ریاض شاہ

Rate this item
(0 votes)
امریکہ، بھارت اور اسرائیل عہد حاضر کی یزیدی قوتیں ہیں، علامہ ریاض شاہ

 

جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام ''عشرہ فروغ پیغام حسین(ع)'' شروع ہو چکا ہے اور ملک بھر میں پیغام حسین(ع) کانفرنسز منعقد کی جا رہی ہیں۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ ریاض حسین شاہ نے عشرہ پیغام حسین(ع) کے آغاز پر ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ باطل طاغوتی طاقتوں کی مزاحمت کیلئے پیغام حسین(ع) کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ حسینیت اور یزیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے، مسلمانوں کا قتل عام کرنیوالے یزیدیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، امام عالی مقام امام حسین (ع) کے پیروکار طاغوت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اور حفاظت دین کے لئے حسینی راہوں پر چلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل عہد حاضر کی یزیدی قوتیں ہیں۔ سانحہ کربلا سے اقامت دین کیلئے قربانیاں دینے کا درس ملتا ہے، مسلم نوجوان خرافات سے دامن بچا کر حسینیت کے علمبردار بن جائیں۔

 

Read 1307 times