ہندوستان میں امریکا اور اسرائیل کے مخالف مظاہرے

Rate this item
(0 votes)
ہندوستان میں امریکا اور اسرائیل کے مخالف مظاہرے

ہندوستان کے مختلف شہروں میں مسلمانوں نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے شیطانی فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے ہیں

ہندوستان کے مختلف شہروں میں مسلمانوں نے نمازجمعہ کے بعد بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کےخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے- لکھنو، سری نگر، حیدرآباد ، دہلی اور ممبئی سمیت مختلف شہروں میں مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرے کرکے بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت قرار دینے کے ٹرمپ کے فیصلے پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا - مظاہرین نے امریکا اور صیہونی حکومت کے پرچم بھی نذر آتش کئے- اس موقع پر مظاہرین نے امریکا اوراسرائیل کی مذمت میں شدید نعرے لگائے- مظاہروں کے شرکا کا کہنا تھا کہ امت اسلامیہ امریکا اور اسرائیل کے اس ناپاک منصوبے کو کبھی بھی عملی جامہ نہیں پہننے دے گی اور بیت المقدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت باقی رہے گا -

 

 

Read 1471 times