امریکی پولیس کے وحشیانہ اقدامات

Rate this item
(0 votes)
امریکی پولیس کے وحشیانہ اقدامات

امریکی پولیس نے دو ہزار سترہ میں گیارہ سو سے زائد قتل کی وارداتیں انجام دی ہیں ۔

کامپلیکس نیوز سائٹ کے مطابق میپنگ پولیس وائلینس تحقیقاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار سترہ کی چھبیس دسمبر کی تاریخ تک امریکی پولیس نے ایک ہزار ایک سو انتیس افراد کو قتل کیا تھا۔ اس تحقیقاتی مرکز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس نے قتل کی جو گیارہ سو انتیس وارداتیں انجام دی ہیں ، ان میں سے اکثر واقعات ایسے ہیں کہ پولیس قتل سے اجتناب کرسکتی تھی ۔ میپنگ پولیس وائلینس نامی تحقیقاتی ادارے کے مطابق جن پولیس اہلکاروں نے قتل کی یہ واداتیں انجام دی ہیں ، ان میں سے صرف ایک فیصد کو مجرم قرار دیا گیا ہے ۔کمپلیکس نیوز سائٹ کے مطابق امریکی پولیس نے دو ہزار سترہ میں جو گیارہ سو سے زائد قتل کئے ہیں ، ان میں سے اکثر ایسے جرائم کی رپورٹ ملنے کے بعد انجام دیئے گئے ہیں جو تشدد آمیز نہیں تھے۔ امریکی پولیس نے دو ہزار سترہ میں ، ایک سو سینتالیس غیر مسلح افراد کو بھی قتل کیا ہے ۔ امریکا میں پولیس کی درندگی کا نشانہ عام طور پر سیاہ فام اور رنگین فام نسل کے لوگ بنتے ہیں ۔

Read 1183 times