اسلامی انقلاب ایران دیگر اسلامی ملکوں کے لیے نمونہ عمل ہے، جماعت اسلامی پاکستان

Rate this item
(0 votes)
اسلامی انقلاب ایران دیگر اسلامی ملکوں کے لیے نمونہ عمل ہے، جماعت اسلامی پاکستان

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے اسلامی انقلاب ایران کو دیگر اسلامی ملکوں کے لیے نمونہ عمل قرار دیا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی مغربی اور سامراجی طاقتوں کے خلاف امام خمینی رح کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مشکلات اور پابندیوں کے باوجود ایران کے عوام اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسیویں سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں جو بہت بڑی کامیابی ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے ایرانی عوام کے انقلاب کے اسلامی تشخص کو اس کی منفرد خصوصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام، تمام سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود آج عالمی سطح پر اپنی طاقت کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
انہوں نے ایرانی عوام کے اتحاد کو مثالی اور ملک کی ترقی و پیشرفت کا اہم ترین عامل قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے ثابت کر دکھایا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

 

Read 1438 times