ڈاکٹر اسامہ العبد: اسلام عشق و محبت کا دین ہے

Rate this item
(0 votes)
ڈاکٹر اسامہ العبد: اسلام عشق و محبت کا دین ہے

مصر کے پارلیمنٹ میں دینی کمشن کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ العبد نے اسلامی امور کی اعلی کونسل کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا اسلام شدت پسندی اور سخت گیری کی نفی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا اسلام انتہائی سہل و آسان دین اور عشق و محبت کا دین ہے۔ انہوں نے مزید کہا ایک گروہ جو اسلام کی شناخت نہیں رکھتا نے ہمارے اور عیسائیوں کے بچوں کو قتل کیا۔

انہوں نے علماء کو خطاب کرکے کہا ہم خدا کے سامنے جواب دہ ہوں گے ہمیں دہشت گردی سے مقابلے کیلئے متحد ہونا چاہئے اور ہمیں دہشت گردی سے مقابلے کیلئے حکومت کی حمایت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا دہشت گردوں سے مقابلے میں ہمیں افواج اور پولیس کی جانفشانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا اسلام نفرت اور بیزاری کا مخالف ہے اور خداوند عالم کا ارشاد ہے "لا اکراہ فی الدین" دین میں کسی قسم کا جبر و اکراہ نہیں ہے۔

 

Read 1392 times