امریکہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث

Rate this item
(0 votes)
امریکہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث

جماعت اسلامی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت پر تاکید کی ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر غیر مسلم طاقتیں پورے عالم اسلام میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام شیعہ سنی کی تفریق سے بالاتر ہوکر اسلام دشمن قوتوں کی غلامی چھوڑے اور متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نظام مصطفٰی (ص) کے نفاذ میں ہی ہمارے مسائل کا حل ہے، انشاءاللہ دینی جماعتیں، علمائے کرام اور دین کی بنیاد پر آئینی سیاسی جمہوری پارلیمانی جدوجہد کرنیوالی پارٹیاں جمہوری عمل میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ 

جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کی سیاست کا سورج غروب ہو چکا ہے۔

 

Read 1287 times